پاکستانتازہ ترین

ایک نہیں دو افتتاح، حکومت کے ساتھ ساتھ ن لیگ بھی میدان میں ہوگی

لاہور(پاک نیوز) ایک نہیں دو افتتاح، حکومت کے ساتھ ساتھ ن لیگ بھی میدان میں ہو گی۔ مسلم لیگ ن انار کلی سٹیشن پر افتتاح اور جشن منائے گی۔ لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے اورنج لائن ٹرین منصوبہ شہباز شریف کا شہریوں کو تحفہ ہے۔تاریخ پہ تاریخ کا سلسلہ ختم اورنج ٹرین کے افتتاح کی حتمی تاریخ آن پہنچی۔ لاہوریوں کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو اتوار کو باضابطہ افتتاح ہونے جا رہا ہے۔ گھڑ ڈانس اور ڈھول کی تھاپ پر ٹرین چلنے کا جشن منایا جائے گا۔انارکلی سٹیشن پر لیگی افتتاح و جشن کی قیادت سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، ملک پرویز اور عطا اللہ تارڑ کریں گے۔ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن لاہور خواجہ عمران نذیر کہتے ہیں شہباز شریف کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا۔ اس منصوبے کو دنیا شہباز شریف کے نام سے ہی جانے گی۔

یہ بھی پڑھیں  تھر میں بچوں کی اموات کیا صرف اعدادو شمار؟

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker