پاکستانتازہ ترین

لاہور: اورنج لائن ٹرین منصوبہ حکومت کے گلے پڑ گیا

لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ حکومت کے گلے ہی پڑ گیا، کہیں احتجاج تو کہیں عدالتوں میں درخواستیں۔ سرکاری وکلاء نے بھی حکم امتناعی ختم کرانے کے لیے سر جوڑ لیے۔ لاہور میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف شہریوں کے مظاہرے ایک طرف پراجیکٹ سے ہزاروں شہری آشیانوں سے محروم ہوئے، تو دوسری طرف انہیں مکانات کی قیمت بھی مناسب نہیں دی گئی۔ مظاہروں سے کام نا چلا تو لوگ عدالتوں سے انصاف لینے پہنچے۔ عدالتوں نے منصوبے پر کام روکنے کا حکم دیا تو حکومت کے لیے نئی مشکل پڑ گئی۔ حکومت کی پریشانی دیکھ کر سرکاری وکیل بھی ہو گئے پریشان، حکم امتناعی ختم کرانے کے لیے سر جوڑ لیے۔ اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے منصوبے سے منسلک سرکاری اور نجی وکلاء کا اجلاس بلا لیا۔ اجلاس میں عدالتوں میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف کیسوں اور حکم امتناعی ختم کرانے کے لیے مشاورت کی گئی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمان نے اٹارنی جنرل کو باریکیوں سے آگاہ کیا۔ بنچ ٹوٹنے سے پریشان نا ہوں، نئے جج کے سامنے حکومتی موقف پیش کریں گے، اٹارنی جنرل، وکلاء کو صرف دلاسے ہی دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت نے بجلی کی قیمت میں 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker