تازہ ترینعلاقائی

اورنگی ٹاؤن میں ہنگامہ آرائی،1ہلاک ،4زخمی

کراچي(نامہ نگار)  پاکستان کے کاروباری مرکز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک روز قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والا پیپلزپارٹی کا سرگرم کارکارکن دم توڑ گیا جس کے بعد مشتعل افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور4زخمی ہوگئے جب کہ  2بسوں  اور2دکانوں کو آگ لگادی گئی ہے۔ پاک نیوزکےنمائندے کے مطابق بدھ کو اورنگی ٹاؤن 15نمبرکے علاقے بنگلابازار میں  نامعلوم افرادنے پیپلزپارٹی اورنگی ٹاؤن کے مقتول صدر سلام بہاری کے بھانجے 22سالہ جاوید بھٹہ پرقاتلانہ حملہ کرکے شدید زخمی کردیا جو دوران علاج جمعرات کو چل بسا۔ لاش کوقانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔جاوید بھٹہ کے مرنے کی خبرملتے ہی پیپلزپارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد اس کی رہائش گاہ پرپہنچ گئی ۔میت علاقے میں پہنچنے پر مشتعل افراد نے اندھادھندفائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2خواتین سمیت 4افرادزخمی ہوگئےجب کہ 2بسوں اور 2دکانوں کو آگ لگادی گئی۔ صورت حال کوقابوکرنے کے لیے پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔دکانیں اورکاربارمکمل طورپر بندہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے تھانہ حجرہ شاہ مقیم کا ملاحظہ کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker