بین الاقوامیتازہ ترین

اسامہ کی موت گردے فیل ہونے سے 2001ءمیں ہوئی:سابق امریکی عہدیدار

نیویارک (مانیٹرنگ سیل) امریکی صدر باراک اوباما کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے امریکی محکمہ خزانہ کے سابق عہدیدار پال کریگ رابرٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کی موت دسمبر 2001ءمیں گردے فیل ہونے سے ہوئی۔ امریکی محکمہ خزانہ کے سابق اسسٹنٹ سیکرٹری پال رابرٹس ، جو ریٹائرمنٹ کے بعد امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے ایڈیٹر بھی رہے ہیں، نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک آرٹیکل میں امریکی نیوی سیلز ٹیم کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ کی مبینہ طور پر نیوی سیلز کی ٹیم کے ہاتھوں ہلاکت ایک جھوٹا پراپیگنڈا تھا جسکا مقصد اس فتح کے سہارے اوباما کو ہیرو بنانا اور دوسری مدت صدارت کیلئے ڈیمو کریٹ پارٹی کے امیدوار کے طور پر برقرار رہنا تھا۔ ’اسامہ کے بارے میں ایک اور جھوٹی کہانی‘ کے عنوان سے لکھے گئے آرٹیکل میں رابرٹس کا مزید کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بارے میں نیوی سیلز ٹیم کے ایک مبینہ اہلکار کی جانب سے اس جھوٹی کہانی، جھوٹی فلم اور جھوٹی کتاب کا مقصد القاعدہ کے سابق سربراہ کی موت کی جھوٹی کہانی گھڑنا تھا، اسامہ بن لادن کی موت دسمبر 2001ءمیں گردے فیل ہونے اور صحت کے دیگر مسائل کے باعث ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button