پاکستان

اسامہ کے اہل خانہ کو 45 روزقید, 10 ہزار روپے جرمانے کا حکم

اسلام آباد مانیٹرنگ ڈیسک)اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کے خلاف پاکستان میں غیر قانونی داخلے اوراسامہ بن لادن کو پناہ دینے کے الزام میں عدالت نے 45 دن کی قید اور 10 ہزار روپے فی کس جرمانے کی سزا سنادی ہے۔سینئرسول جج اسلام آباد شاہ رخ ارجمند اسلام آباد کے سیکٹرجی سکس میں قراردیے گئے سب جیل میں اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کو ان پر عائد الزامات پڑھ کر سنائے گئے تو انہوں نے تمام الزامات تسلیم کر لیے۔سزا پانے والوں میں اسامہ بن لادن کی تین بیوائیں اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔ان پر پاکستان میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے اور اسامہ بن لادن کو پناہ دینے کا الزام تھا۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:ماڈل ٹاؤن اورملحقہ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker