پاکستانتازہ ترین

اسامہ بن لادن کے اہلخانہ کی ملک بدری میں مزید تاخیر

اسلام آباد ﴿بیورو رپورٹ﴾مقتول القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کی تین بیوائوں سمیت ان کے اہلخانہ کی ملک بدری مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے جس کے بعد انکے پاکستان میں مزید قیام کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں ۔غیر ملکی خبررساںا دارے کے مطابق اسامہ بن لادن کی یمنی بیوہ کے بھائی زکریا السادہ نے بتایا کہ پاکستانی حکام اور سعودی و یمنی سفارتخانوں کے درمیان دستاویزی کام کے لئے ابھی مزید وقت درکار ہے لہذا جب تک یہ کام مکمل نہیں ہو جاتا اسامہ بن لادن کے تمام اہلخانہ کو پاکستان میں مزید قیام کرنا پڑے گا ۔واضح رہے کہ اسامہ بن لادن کی تین بیواوئوں میں سے 2 کا تعلق سعودی عرب اور ایک کا یمن سے ہے ۔تینوں بیوائوں کو ایبٹ آباد آپریشن کے بعد اپنے 8 بچوں اور ایک نواسے سمیت پاکستانی سکیورٹی فورسز نے تحویل میں لے لیا تھا جبکہ تین بیوائوں اور دو بیٹیوں کو پاکستان میں غیر قانونی قیام پر عدالت سے 45 روز قید اور دس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔جرمانے کی ادائیگی اور منگل کے روز قید کی مدت ختم ہونے کے بعد انہیں پاکستان بدر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز ان کی ملک بدری میں تاخیر ہوگئی تھی جس کیو جہ یہ بتائی گئی تھی کہ اسامہ کے تمام اہلخانہ کے ابھی تک پاسپورٹ تیار نہیں ہو سکے اور و زارت داخلہ نے ان کو این او سی جاری نہیں کیا ۔اسامہ کی سب سے چھوٹی اور یمنی بیوہ ایمل السادہ کے بھائی زکریا السادہ بھی گزشتہ کچھ دنوں سے اسلام آباد میں موجود ہیں ان کا مطالبہ ہے کہ ان کی بیوہ بہن اور ان کے بچوں کو یمن ڈی پورٹ کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  جبوکہ:محکمہ ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ کی نا اہلی کڑوڑوں کے درخت سستے داموں فروخت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker