فن فنکار

چندی گڑھ میں اسامہ پر بننے والی فلم کیخلاف مسلمانوں اور ہندوئوں کا احتجاج

چندی گڑھ﴿پاک نیوز لائیو ڈاٹ کام﴾ بھارتی مسلمانوں اور انتہاپسند ہندو تنظیم وشوا ہند پریشد کا چندی گڑھ شہر میں اسامہ بن لادن پر بننے والی فلم پر احتجاج ، شوٹنگ فوری کرنے کا مطالبہ۔ اس فلم کے سلسلے میں چندی گڑھ کے ایک بازار کو لاہور شہر کی شکل دی گئی تھی۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ نہ تو اسامہ بن لادن یہاں آیا اور نہ ہی یہاں پیدا ہوا تو اس فلم کی یہاں پر شوٹنگ کیوں کی جا رہی ہے۔ انھوں نے اعتراض کیا کہ اس فلم کو مذہب سے جوڑنا مناسب نہیں۔ انھوں نے فوری طور پر اس فلم کی شوٹنگ رکوانے کا مطالبہ بھی کیا جبکہ انتہا پسند ہندوں کا کہنا تھا کہ فلم زیرو ڈارک تھرٹی میں بھارتی سرزمن کو پاکستانی سرزمنن دکھایا گیا ہے جو انکے کئے کسی صورت قابل قبول نہیں۔فلم میں چندی گڑھ کو لاہور سے مشابہہ دکھایا گیا ہے۔وشوا ہندو پریشدد کا اعتراض کام ہے کہ وہ بھارتی سرزمن پر پاکستانی پرچم لہرانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ فلم آسکر ایوارڈ یافتہ کتھرین بگلو بنا رہی ہیں جو اس سال کے آخر میں ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  دلیر مہندی پر انسانی اسمگلنگ کا جرم ثابت، 2 سال قید کی سزا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker