تازہ ترینعلاقائی

عوام الناس میں شعور بیدار کرنے کے لیے ہینڈ واشنگ کی اہمیت پر گھر گھر ہمارے ورکر آگہی مہم چلائیں گے . چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اوکاڑہ ڈاکٹر اعجاز احمد اعوان

اوکاڑہ (محمد مظہررشید چودھری سے ) عالمی ہینڈ واشنگ ڈے کے موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اوکاڑہ ڈاکٹر اعجاز احمد اعوان نے کہا ہے کہ عوام الناس میں شعور بیدار کرنے کے لیے ہینڈ واشنگ کی اہمیت پر گھر گھر ہمارے ورکر آگہی مہم چلائیں گے تاکہ اس مو¿ثر اور سستے طرزِ زندگی سے بے شمار بیماریوں کی روک تھام کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھ دھونے کی عادت ڈالنے سے ہم بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں جس میں کرونا کی وباءسے بچاو¿ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ہاتھ اور منہ کے بیماریاں، ہیپاٹائٹس اے اورای، اسہال، سانس کی بیماریاں، بچوں کی شرح اموات میں کمی، جلدی بیماریاں، آنکھوں کی بیماریاں، نزلہ، زکام، کھانسی، ہیضہ اور گیسٹرو شامل ہے۔ ڈاکٹر اعجاز اعوان نے مزید بتایا کہ ہینڈ سینی ٹائزر سے بہتر ہاتھ دھونا ہے کیونکہ ہینڈ سینی ٹائزر کی کوالٹی کا ہمیں علم نہیں ہوتا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہینڈ واشنگ کی سہولت ہر جگہ ہونی چاہئے جس میں گھر، دفاتر، پبلک مقامات، سکولز، عدالتیں، ہوٹلز، فیکٹریاں شامل ہیں۔ اس پریکٹس کو یقینی بنایا جائے کیونکہ بیماریوں میں اینٹی بایوٹک کے زیادہ استعمال سے لوگوں میں قوت مدافعت متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونے کے علاوہ لیٹرین کے استعمال کے بعد ہاتھ ضرور دھونا چاہئے۔ اس سے بہت سی بیماریوں سے بچاو¿ ممکن ہے اور اینٹی بائیوٹک کا استعمال بھی کم ہو جائے گا٭

یہ بھی پڑھیں  لفٹر ہل رہا ہے،مجھے لگتا ہے میں گر جاؤں گا، گرنے سے پہلے عمران خان کے الفاظ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker