تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:لیسکو کی جانب سے بڑھتی ہوئی اُوور ریڈنگ کے خلاف صارفین کااحتجاج

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ میں لیسکو کی جانب سے بڑھتی ہوئی اُوور ریڈنگ کے خلاف صارفین کا احتجاج، مشتعل مظاہرین نے کو دیکھ کر لیسکو حکام نے گیٹ کو تالے لگا لئے ۔ پولیس اور سیکورٹی فراہم کرنے والے اِدارے فون کرنے کے باوجود وقت پر پہنچ نہ سکے ۔ لیسکوحکام کی طرف سے تمام بلوں کی درستگی کی یقین دھانی پر مظاہرین پُراَمن طور پر منتشر ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں لیسکوکی جانب سے ہر ماہ اُوور ریڈنگ ایک معمول بن چکی ہے جس سے ستائے ہوئے سینکڑوں مظاہرین اپنے اپنے بل اُٹھائے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں واقع دفاتر پہنچ گئے اور وہاں اُنہوں نے مین گیٹ عبور کرکے اندر جانے کی کوشش کی تو ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں نے تالے لگا کر گیٹ کو قفل کردیا مگر مظاہرین بدستور نعرے لگاتے رہے اِس موقع پر گیٹ کیپر اورمظاہرین کی ایک موقع پر شدید تکرار بھی ہوگئی جس پر لوگوں نے مشتعل ہوکر مرکزی دروازے کے سامنے کچھ دیر کے لئے دھرنا بھی دے دیا۔ اِس موقع پر لیسکو حکام کی طرف سے سیکورٹی فراہم کرنے والے تمام اِداروں کو صورت حال سے آگاہ کرکے سیکورٹی فراہم کرنے کی التجا کی مگر پولیس کی روایتی بے حسی یہاں پر بھی آڑے آئی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے لیسکو کے اعلیٰ حکام نے فوری طور پر مشتعل مظاہرین سے مذاکرات کرکے اُن کے تمام بلوں کی درستگی کا یقین دلایا تو یہ لوگ پُراَمن طور پر منتشر ہوگئے ۔ بعداَزاں پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی #

یہ بھی پڑھیں  ابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker