تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور: واپڈا نے گھریلوصارفین پراورربلنگ کرکے ظلم کی انتہاکردی

بہاولپور﴿بیو رو چیف﴾ واپڈا نے گھریلوصارفین پراورربلنگ کرکے ظلم کی انتہاکردی ۔ بجلی کی 20 لوڈشیڈنگ کے باوجود گھریلوکنکشن صارفین کولاکھوں روپے کے بل بھجوادیئے واپڈا صارفی کا بغداد سب ڈویژن کے دفتر کے باہراحتجاج ایس ڈی او کے خلاف نعرے بازی موسلادھار بارشوں میں جلے ہوئے میٹروں کورشوت لے کرتبدیل کیاجارہاہے چیف مپیکو فوری نوٹس لے ورنہ دفتر کاگھیرائو کیاجائیگا تفصیل کے مطابق واپڈصارفین چوہدری عبدالحمید، محمدنواز، محمدنصیر، محمدبشیر نے واپڈا بغداد سب ڈویژن کے دفتر کے باہرسخت احتجاجج کرتے ہوئے کہاکہ ایس ڈی او عبدالجبار نے گھریلو بجلی کے بلوں پربلاوجہ سینکڑوں یونٹس زائد کے بل بھجوادیئے ہیں انہوںنے کہاکہ20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے باوجود دفتر میں بیٹھ کر بجلی کے بلوں پرزیادہ یونٹس چارج کیے جاتے ہیں جوان کی پہنچ سے دورہیں انہوںنے کہاکہ بارش میں جلے ہوئے میٹروں کوبھاری رشوت لے کرتبدیل کیاجارہاہے۔ جبکہ اکثر جلے ہوئے میٹروں کوتبدیل نہیں کیاگیا جس سے ان کے کنکشن منتطقع ہوچکے ہیں اوروہ بجلی کی سہولت سے محروم ہیں متاثرین نے ایس ڈی او واپڈا عبدالجبار کے خلاف نعرے بازی کی اورچیف میپکو ملتان سے ایس ڈی او کی فوری تبدیلی کامطالبہ کردیاانہوںنے کہاکہ ایس ڈی او مذکورہ اکثر تھری فیس میڑوں کے مالکان کوخود بجلی چوری کروارنے میں مصروف ہے تین تین ماہ میٹروں کے ایس سی اوکمپیوٹر میں فیڈنہیں کیے جاتے اس طرح بجلی چوری کروائی جاتی ہے ان سے بھاری رقوم لے کرتین ماہ بعدمیٹروں کوقانونی شکل دی جاتی ہے اس طرح لاکھوں روپے کی بجلی چوری کروائی جارہی ہے اعلی فوری نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں  آل پرائیویٹ سکولز آرگنائزیشن پاکستان نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے خلاف لانگ مارچ کی دھمکی دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker