شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / داؤدخیل : مختلف علاقوں میں معدنیات لیکر جانے والے ڈمپر عوام کے لیے موت کے پر وانے بن گئے

داؤدخیل : مختلف علاقوں میں معدنیات لیکر جانے والے ڈمپر عوام کے لیے موت کے پر وانے بن گئے

داؤدخیل (نامہ نگار) داؤدخیل سے مختلف علاقوں میں معدنیات لیکر جانے والے ڈمپر عوام کے لیے موت کے پر وانے بن گئے ہیں جب کہ ان پر اوور لوڈنگ کسی بھی وقت کسی بڑے جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتے ہیں لیکن ضلعی پولیس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے مکمل خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے تفصیلات کے مطابق داؤدخیل میں پہاڑوں سے نکلنی والی معدنیات دوسرے اضلاع میں ڈمپر لیکر جاتے ہیں جو انتہائی اوور لوڈ ہوتے ہیں اور ان کے اوپر کوئی ترپال وغیرہ نہیں ہوتی ہے اور بھاری پتھر جن میں جپسم ،ائرن اوور ،کے بھاری پتھر باڈی سے اوپر پڑے ہوتے ہیں جو کسی بھی وقت گر کر کسی بھی جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتے ہیں جب کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی مکمل خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ سی پیک پر کام کرنے والے ڈمپروں نے بھی نواحی علاقہ جات کی آبادیوں کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں اور کئی قیمتی جانوں کو ضائع کر چکے ہیں اور سی پیک پر کا م کرنے والے ڈمپر تو جہاں اوور لوڈ ہوتے ہیں وہی ان کی اسپیڈ بھی اوور ہوتی ہے جہاں ان کی وجہ سے نئے تعمیر ہونے والے میانوالی بنوں روڈ کے ٹوٹنے کا خطرہ ہے وہی داؤدخیل کینال کالونی روڈ پر بھی چلنے والے ڈمپر اس نئے روڈ کو خراب کر دیں گے اس لیے ضلعی حکومت کو چاہیے کہ وہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کر کے عوام کو بھی حادثو ں سے بچائیں اور نئے کروڑوں روپے سے تعمیر ہونے والی سڑکوں کو بھی محفوظ کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  دوسرا ون ڈے:سری لنکا نے پاکستان کو 77رنز سے ہرادیا