پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کل پام سنڈے منائے گی

لاہور﴿سٹاف رپورٹر﴾پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کل پام سنڈے منائے گی۔ اس حوالے سے صوبائی دارالحکومت کے تمام چرچوں کو کھجوروں کے پتوں سے سجایا جاتا ہے۔ تمام مسیحی برادری کے لوگ ایک جلوس کی صورت ہاتھوں میں کھجوروں کے پتے اور ٹہنیاں پکڑ کر چرچوں میں جاتے ہیں جہاں پر خصوصی سروس کی جاتی ہے۔ مسیحی برادری یہ دن اپنے یسو ع مسیح کے حوالے سے مناتے ہیں کہ اس دن یسوع مسیح یروشلم کے شہر میں جب داخل ہوئے تھے وہاں کے لوگوں نے یسوع مسیح کا استقبال ایک جلوس کی صورت میں ہاتھوں میں کھجوریں اور پتے پکڑ کر کیاتھا۔ اس دن کی روایت کو اپناتے ہوئے مسیحی برادری اس دن جلوس کی صورت میں چرچوں میں جاتے ہیں اور ان کے ہاتھوں میں کھجوریں اور پتے ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کو بھی دیتے ہیں۔ اور چرچ میں خصوصی عبادت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  صوبہ پنجاب کے وزیر خوراک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker