تازہ ترینعلاقائی

پشین کا پرامن ماحول کسی کے ہاتھوں خراب نہیں ہونے دینگے،اسفند یار کاکڑ

پشین﴿ملک اللہ جان ترین﴾صوبائی وزیر خوراکاسفندیار خان کاکڑ نے کہاکہ پشین کا پرامن ماحول کسی کے ہاتھوں خراب نہیں ہونے دینگے علاقے میں بندوق کلچر اور غیر مقامی لوگوں کی مداخلت ناقابل برداشت ہے جنوبی پشتونخوا صوبہ عوام کا بنیادی حق ہے جسکا قیام وقت کی اشد ضرورت ہے طالبان اور مجاہدین اسلام کے نام پر سیاست کرنیوالوں نے عوام کو مایوس کردیا ہے سنیئر صوبائی وزیر غیرت کی گولی کھا کر پشین میں نہیں قلعہ سیف اللہ میں عوام کے دل جیت کر دیکھائے کابلی گاڑیوں کیخلاف کارروائی سے بے روزگار لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے علاقے میں بدامنی لاقانونیت قتل و غارتگری اور اغوائ برائے تاوان کی وارداتوں کے میں اضافے کے ذمہ دار عوام دشمن قوتیں ہیں پشین قومی جرگہ عوام کے توقعات پر پورا اترنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ہمسایہ ضلع سے تعلق رکھنے والے افراد نے پرامن پشین کے ماحول کو خراب کرنیکا تہیہ کررکھا ہے زئی و خیلی کے نام پر وجود میں آنیوالی پارٹیوں کا کوئی مستقبل نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں صوبے میں مختلف ناموں پر بے گناہ اور معصوم نہتے افراد کو موت کے گھاٹ اتارنا روز کا معمول بن چکا ہے کوئی ایک شخص بھی محفوظ نہیں حالیہ انتخابات میں عوام سے ووٹ لیتے وقت کئے گئے وعدوں کو ایک حد تک پورا کرلیا گیا ہے پرامن پشین کو خرابی کیطرف دھکیلنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آباد بلوچ اور پشتون عوام کو برابری کی بنیاد پر حقوق دئیے جائیںپشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے جنوبی پشتونخوا صوبے کا نعرہ لگاکرتمام پشتونوں کے دل جیت لئے ہیں علاقے میں اسلحے کی نمائش کسی صورت قبول نہیںپشین سے ایماندار ڈپٹی کمشنر منصور کاکڑ اور ڈی پی او اسد ناصر کی سیاسی بنیادوں پر تبادلے غیر اخلاقی اور شرمناک فعل ہے انہوں نے کہا کہ ضلع پشین میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بلاتفریق ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا جھال بچھانے کا سہرا پاکستان پیپلز پارٹی کے سر جاتا ہے علاقے سے بے روزگاری کا خاتمہ کرتے ہوئے نوجوان تعلیم یافتہ طبقے کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جاچکے ہیں انہوں نے کچلاک میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی انہوں نے کہا کہ ہمیں بے بس اور کمزور نہ سمجھا جائے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کی نواز شریف کو مرضی کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker