تازہ ترینعلاقائی

پشین: صوبے میں صحافیوں کو حق لکھنےاوربولنے پرشہید کر دیا جاتا ہے،ملک سعد اللہ

پشین (بیوروچیف)کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز (رجسٹرڈ) کے صوبائی چیئرمین ملک سعد اللہ جان ترین نے کہا کہ صوبے میں صحافیوں کو حق لکھنے اور بولنے پر شہید کر دئیے جاتے ہیں موجودہ دور میں بھی صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کا نام استعمال کرنیکی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی کچھ مفاد پرست عناصر نے صحافت کی آڑ میں مزکورہ تنظیم کا غیر قانونی استعمال کرکے بلیک میلنگ کا بازار گرم کررکھا ہے انہی عناصر کو تنبیہ دیتے ہیں کہ وہ آئندہ تنظیم کا نام استعما ل نہ کریں ورنہ عدالت سے رجوع کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں ایک پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ساتھ پریس کلب پشین کے تما م صحافی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کیساتھ اعزازی طور پر کام کرنیوالے صحافیوں کو حق لکھنے پر گولیوں کا نشانہ بناکر پر تشدد حالت میں شہید کردیتے ہیں صوبہ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر واقعات میں شہید ہونیوالے صحافیوں کے لواحقین کو معاوضے کی عدم فراہمی حکومت وقت کی ناکامی ظاہر کررہی ہے بلوچ اکثر یتی علاقوں میں بلوچ صحافی بھائیوں کی صحافتی لحاظ سے قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ساتھ ہی پشتون صحافیوں نے بھی پیشہ وارانہ فرائض خوش اسلوبی طریقے سے نبھاتے ہوئے معاشرتی برائیوں کی نشاندہی میں اہم رول پلے کیا ہے جنھیں کبھی نہیں بھول پائینگے لیکن بد قسمتی سے حکومتی عدم توجہی کے باعث مزکورہ بلوچ پشتون صحافیوں کو بہترین صحافتی کارکردگی پر انعامات دینا تو دور کی بات انہیں کئی مسائل سے دوچار کردیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت وقت صحافیوں کے صبر کا مزید امتحان نہ لیں ورنہ صحافیوں کے صبر کا لاواہ کبھی بھی پٹ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی سالمیت اور انکے حقوق حاصل کرنے پر ویسے تو کئی تنظیمیں بنی ہیں لیکن تاریخ گواہی دیگا کہ صحافیوں کے مسائل و مشکلات میں صحافیوں کا واحد فعال تنظیم کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز نے کئی بے شمار قربانیاں دی ہے جس پر ہمیں فخر ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کا ایک سرکاری محکمہ ہے جو صحافیوں کے نام پر ایک نام نہاد تنظیم کو سپوٹ کررہا ہے متعلقہ محکمے کے آفیسر مزکورہ نام نہاد تنظیم کا ساتھ دینا چھوڑ دیں انہوں نے کہا کہ 7تاریخ کو پشین میں کونسل کا ایک بڑا کنونشن ہوگا جسمیں صوبہ بھر کے تمام صحافیوں کے علاوہ کوئٹہ کے صحافی شرکت فرمائینگے اس کے علاوہ صوبائی وزراء اور آفیسرآن بھی شرکت کرینگے اور اسی دن کنونشن میں نئی کابینہ کا تشکیل اور حلف برداری ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker