تازہ ترینعلاقائی

پشین میں قیام امن بحال اولین ترجیح ہے,مولانا عبدالباری آغا صوبائی وزیر

پشین﴿ملک سعداللہ جان ترین﴾صوبائی وزیر پی ایچ ای مولانا عبدلباری آغا نے کہا کہ پشین میں قیام امن بحال اولین ترجیح ہے جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں عملی کاموں سے عوامی مسائل کا خاتمہ کرنے کا تہیہ کررکھا ہے حرمزئی میں شیخ الہند کانفرنس کو کامیاب بنانے پر لیویز فورس کے سیکورٹی انتظامات سالاران جمعیت اور کانفرنس میں شرکت کرنے پر لوگوں کا تہیہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں یہ بات انہوں نے پشین میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائ اسلام اسلامی نظام کی نفاذ اور عوامی مسائل کو جڑ سے اکھاڑنے کا نام ہے پشین میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا سہرا جمعیت علما ئ اسلام کے سر جاتا ہے گزشتہ دنوں پشین میں جمعیت علمائ اسلام تحصیل حرمزئی کے زیر اہتمام نکالی گئی کامیاب ریلی سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ حیلے بہانوں کا دور گزر گیا اب لوگ باشعور ہوچکے ہیں لوگوں کو محض باتیں نہیں عملی جدوجہد سے مسائل کا خاتمہ چاہتے ہیں اکابرین جمعیت نے اسلام کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہے کفری قوتیں مسلمانوں کو نیست و نابود کرنے پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پشین ایک پرامن علاقہ ہے جسکی قیام امن کو برقرار رکھنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کیجائیگی آخر میں انہوں نے ایک بار پھر لیویز سیکورٹی انتظامات سالاران میڈیا کے نمائندوں کا شیخ الہند کانفرنس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker