تازہ ترینکھیل

کولمبوٹیسٹ:پاکستان 90رنز،ایک آؤٹ

کولمبو (نمائندہ سپورٹس)  پاکستان کے خلاف دوسرے ٹيسٹ ميں سری لنکا نے ٹاس جيت کر فيلڈنگ کا فيصلہ کيا ہےاور مہمان ٹیم کوکو پہلے کھيلنے کی دعوت دی۔ محمدحفیظ اور توفیق عمر نے پاکستان کو 78 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا،توفیق عمر 65رنز کی اچھی اننگز کھیل کر اینجلو میتھیوز کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ محمدحفیظ 20اور اظہرعلی 8رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں ،پاکستان کو مجموعی اسکور90رنز ہوگیا ہے جب کہ اس وقت کھانے کا وقفہ ہے۔ قبل ازیں سری لنکن کپتان کے جے وردھنے کے مطابق پيچ ميں سيمرز کے لیے جان ہے لہٰذا پہلے بولنگ کرنا فائدہ مند رہے گا۔ سری لنکا کی ٹيم ميں کوئی تبديلی نہيں کئی گئی جب کہ پاکستان کی ٹيم ميں عمر گل کی جگہ اعزاز چيمہ کو شامل کيا گيا ہے،مہمان ٹیم کی کپتانی مصباح الحق کو واپس سونپی گئی ہے۔ سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے ميچ ميں  لواوورريٹ کی وجہ سے پابندی کا شکار ہونے والے مصباح سيريز کا پہلا ٹيسٹ نہيں کھيل سکے تھے۔ مصباح کی جگہ محمد حفيظ نے کپتانی سنبھالی اور فرائض انجام ديے، اس میچ میں پاکستان کو 209 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ محمد سميع بھی دوسرے ٹيسٹ ميچ ميں جگہ نہ بنا سکے۔

یہ بھی پڑھیں  کھلاڑی بنے اناڑی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker