پاکستانکھیل

شارجہ: پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 196 رنز درکار

شارجہ میں کھیلے جانے والے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں افغانستان نے جیت کے لیے پاکستان کو 196 رنز کا ہدف دیا ہے۔افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس کی پوری ٹیم انچاسویں اوورز میں 195 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کریم صادق 40 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی طرف سے شاہد آفریدی نے پانچ جب کہ عمر گل اور وہاب ریاض نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔افغانستان کی ٹیم کو 2009ء میں ون ڈے انٹرنیشنل نیشن کا اسٹیٹس ملا تھا جب کہ کسی بھی ٹیسٹ نیشن کے ساتھ یہ اس کا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہے۔پاکستانی ٹیم میں شاہد آفریدی، عمران فرحت، شعیب ملک، عمر اکمل اور وہاب ریاض کی واپسی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker