پاکستان

پاک امریکا تعلقات ،قومی سلامتی کمیٹی حتمی سفارشات تیار نہیں کرسکی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک امریکا تعلقات سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی حتمی سفارشات تیار نہیں کرسکی ،ن لیگ کا بائیکاٹ برقرار رہا ۔قومی اسمبلی کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے رضا ربانی نے بتایا کہ کل پارلیمنٹ کو اس حوالے سے تجاویز نہیں پیش کی جاسکیں گی ۔انہوں نے سفارشات کو قومی نوعیت کا حساس معاملہ قرار دیا اور کہا کہ ن لیگ سے درخواست ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار اداکریں۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:ٹرمپ دھمکیاں نہ دے، ہم مسلمان اورپاکستانی ہیں، آصف زرداری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker