پاکستانتازہ ترین

پاک فوج کی قربانیاں تاریخ کا روشن حصہ ہیں، کیانی

مالاکنڈ(نمائندہ خصوصی)  پاکستان کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف اور دفاع وطن کے لئے پاکستانی فوج کی قربانیاں تاریخ کا روشن حصہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اپردیر میں مورچوں کے دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ سوات میں امن کےلئے فوج کو عوامی حمایت قابل ستائش ہے،عوام کی حمایت سے ہی کامیابی ممکن ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے سرحدی چوکیوں پر تعینات فوجی جوانوں کی جرات اور بہادری کو بھی سراہا۔ یادرہے پاکستانی فوج 2008ء سے مالاکنڈ، سوات، اپر اور لوئر دیر میں دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں مصروف ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک پاکستان کے35 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker