پاکستانتازہ ترین

پاک فوج کے 19 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

راولپنڈی(بیوروچیف) پاک فوج کے 19 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں راولپنڈی میں ہوا، جس میں 19 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں آرمرڈ کور کے عمر فاروق برکی، اوربریگیڈیئر شفیق، آرٹلری کے مسرت نواز،نصیر علی خان، ایم ارشاد اور ثمریز سالک شامل ہیں۔ اختر جمال راوٴ، انفنٹری کے ثناء اللہ اور حافظ مسرور، ایوی ایشن کے ناصر دلاور شاہ،آرمی سپلائی کور کے ارشد محمود، آرڈیننس کے محمد طارق حلیم سوری اور عمر محمود حیات کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ذرائع کے مطابق الیکٹریکل اینڈ میکینکل انجینئر ریحان عبدالباقی اور خالد محمود،آرمی میڈیکل کور کے آصف ممتاز سکھیرا، مقبول احمد ،ایم ایوب اور سید ایم عمران مجید بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker