پاکستانتازہ ترین

پاک فوج کو کراچی جانے کیلئےتیاری کا حکم

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سندھ حکومت کسی بھی وقت فوج کو طلب کرسکتی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام میں فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں محرم الحرام میں موجود امن وامان کی صورتحال اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے کور کمانڈر 5 کور پاکستان آرمی سے درخواست کی تھی۔ کو ر کمانڈر 5 کور نے صوبائی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے امن وامان کی خراب صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج کو مکمل طور پر تیار رکھنے کا حکم دے دیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اب فوج تیار ہوگی حکومت سندھ کسی بھی وقت طلب کرسکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  انتظامیہ نے پیر سے باچا خان یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker