پاکستانتازہ ترین

آواران: کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے 13دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ(مانیٹرنگ سیل) بلوچستان کےعلاقے آواران میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے چار اہم کمانڈروں سمیت تیرہ دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ترجمان ایف سی کےمطابق ایف سی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے آواران کے علاقے مشکے میں آپریشن کا آغاز سحری کے بعد کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بی ایل ایف کے چار اہم کمانڈروں سمیت تیرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ جن میں کالعدم تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر کا بھائی سفر خان اور بھانجہ شے حق بلوچ اور کمانڈر خان شامل ہیں،جبکہ کمانڈروں سمیت متعدد زخمی بھی ہوئے۔ آپریشن میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی دہشت گرد قتل اور اغوا کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں  وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے عمران خان سے سوالات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker