تازہ ترینکھیل

آسٹریلیا کی پاکستان کو ہوم سیریز کی میزبانی کی آفر

آسٹریلیا نے پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز کی میزبانی کی پیشکش کردی ہے۔ پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی پر مبنی سیریز کیلئے وینیوکی تلاش ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے جی ایم پیٹر ینگ کے مطابق پاکستان محدود اوورز کی سیریز کا میزبان ہے اور ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے پیش نظر ہم بھی سری لنکا میں کھیلناچاہتے تھے لیکن سری لنکا کے انکار کے بعداب پاکستان کو ہوم سیریز کے وینیو کی تلاش ہے۔ پیٹر ینگ نے کہاکہ مصروف شیڈول کے باعث آسٹریلیا کیلئے ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے بعد سیریز کھیلنا ممکن نہیں ہوگا۔اسی لئے ہم یہ سیریز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے ہی کھیلناچاہتے ہیں۔ آسٹریلیا کے شمالی علاقے میں ان دنوں موسم خشک اور معتدل ہوتاہے اس لئے ہم پاکستان کی ہوم سیریز کی یہاں میزبانی کرسکتے ہیں تاہم آسٹریلیا میں سیریز کا انعقاد مہنگا ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button