پاکستان

پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے زیرانتظام چینی اورانگریزی زبان کے جریدے ’’Youlin Good Neighbours‘‘ کی افتتاحی تقریب انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں منعقد ہوئی

اسلام آباد﴿پریس ریلیز﴾: پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے زیر انتظام چینی اور انگریزی زبان کے جریدے ’’Youlin Good Neighbours‘‘ کی افتتاحی تقریب انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں منعقد ہوئی ۔ جس کے مہمان خصوصی سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین ،چینی صوبے سنکیانگ کے ڈپٹی گورنرQIAOJIFUاور پاک چائنہ انسٹیٹیو ٹ کے سربراہ مشاہد حسین سید تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر غوث بخش خان مہر ،سابق سفارتکاروں ، سیاستدانوں ،صحافیوں ،چینی وفد ،پاکستان میں زیر تعلیم چینی طلباوطالبات نے بھرپور شرکت کی ۔ اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسر فتح محمد ملک ،نائب صدر ڈاکٹر ساجد الرحمان ، میگزین کی ایڈیٹر ڈاکٹر دشکہ سید اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پاک چین دوستی کے پس منظر پر روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ دونوں ممالک میں دوستی کی نئی جہتیں تلاش کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔ آج دونوں ممالک کے عوام میں جوش وخروش دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہوگی۔انہوںنے کہا کہ خارجہ پالیسی میں چین دوستی کو کلیدی کردار حاصل ہے ۔ دوستی کو بڑھانے کے لئے ہر اقدام کی حمایت کریں گے ۔ پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ نئی صدی ابھرتے ہوئے چین اور مستحکم ایشیائ کی ہے ، ہماری ترجیحات طے ہیں ۔ ایران ، افغانستان اور پاکستان کی مشترکہ کانفرنس اچھی پیش رفت ہے ۔ مسائل حل کرنے میں مدد ملی گی ۔ ڈپٹی گورنر سنکیانگ نے کہا چین ہر شعبہ میں تعاون کے لئے تیار ہے ۔ چینی قیادت اور عوام پاکستان کو بہترین ہمسایہ اور پاکستانی قوم کو بہترین دوست سمجھتی ہے ،انہوں نے کہا کہ نئی صدی کے نئے تقاضے ہیں ،درپیش چیلجنز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں  چیئرمین سینیٹ کو تبدیل کرکے حکومت کو سرپرائز دیں گے، قمر زمان کائرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker