کھیل

دبئی ٹیسٹ: سعیداجمل کی تیسرا کاخوف، انگلش بیٹنگ ناکام

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سعید اجمل کی نئی گیند تیسرا کے خوف نے انگلش بیٹنگ کو بری طرح تباہ کردیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جسے پاکستانی اسپنر نے غلط ثابت کردیا۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کھیلے جانے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی ٹیم  192 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی ہے۔دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 72 اوورز میں 192 بناکر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے شاندار بالنگ کرتے ہوئے سعید اجمل نے 55 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ عبدالرحمن، محمد حفیظ اور اعزاز چیمہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کی جانب سے میٹ پرائر70 رنز بنا کر نمایا رہے۔

یہ بھی پڑھیں  خوشدل شاہ نے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی کی جانب سے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنادیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker