کھیل

دبئی ٹیسٹ: پاکستان کو انگلینڈ پر 96 رنز کی برتری

دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو اٹھاسی رنز بنا لئے۔ قومی ٹیم کو انگلینڈ پر چھیانوے رنز کی برتری حاصل ہے۔دبئی میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز بیالیس رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ شروع کی تو محمد حفیظ اور توفیق عمر نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو ایک سو چودہ تک پہنچا دیا۔ توفیق عمر اٹھاون اور محمد حفیظ اٹھاسی رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ کپتان مصباح الحق باون اور یونس خان سنتیس رنز بناسکے۔ انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ ، گریم سوان اور جیمز اینڈریسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کو آئینہ دکھا دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker