پاکستانتازہ ترین

بھارت پاکستان کومستحکم اورخوشحال ملک دیکھناچاہتاہے، ایس ایم کرشنا

لاہور(نمائندہ خصوصی) بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشناکاکہناہے کہ بھارت پاکستان کو مستحکم اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتا ہے،اُن کا دورہ بہت نتیجہ خیز رہا ہے اور7 سال بعد پاک بھارت جوائنٹ کمیشن کے مذاکرات ہوئے ہیں۔بھارتی وزیرخارجہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران وفد کے ارکان کے ہمراہ اسلام آباد سے لاہور پہنچنے پرمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ایئرپورٹ پر صوبائی وزیرچودھری عبدالغفور نے ان کا استقبال کیا،ایس ایم کرشنا نے کہاکہ ان کادورہ بہت نتیجہ خیزاور خوش آئند رہا،وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے بہت مفید بات چیت ہوئی، اورپاکستانی قیادت کے ساتھ نتیجہ خیر مذاکرات ہوئے،انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کو مستحکم اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتا ہے،لاہورمیں وہ گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے،بعد میں بھارتی وزیرِ خارجہ ایس ایم کرشنا گورنر ہاوٴس روانہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں  گذر ہی جا ئے گی یہ رت بھی حو صلہ ر کھنا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker