پاکستانتازہ ترین

اشتعال انگیزی پرمشیرخارجہ بھی بھڑک اٹھے، بھارت کوبازرہنےکی تنہیہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) بھارتی فورسز کی سرحدی جارحیت پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھڑک اٹھے، سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ملک خلاف ورزیوں سے باز رہے، بھارتی ہائی کمشنر کو پھر دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ مودی سرکار کے سرپر خون سوار، جس کے بعد ورکنگ باؤنڈری کی سول آبادیوں پر وحشیانہ حملے شروع ہوگئے، بلااشتعال کارروائیوں پر مشیر خارجہ برس پڑے اور بھارتی ہائی کمشنر کو پھر دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ بغل میں چھری منہ میں رام رام، یہ ہے بھارتی سیاست کا اصل چہرہ، دفتر خارجہ کے مطابق مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کی، انہوں نے ورکنگ باؤنڈری اور سیزفائر لائن کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا بھارت سرحدی خلاف ورزیوں سے باز رہے , ایسی بلااشتعال کارروائیوں سے سرحدوں پر تناو بڑھے گا۔ اس سے پہلے بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی راگھوان کو ایک مرتبہ پھر دفتر خارجہ طلب کرکے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری پر شدید احتجاج کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار بھارتی افواج کو اشتعال انگیزی سے روکے، رواں ماہ بھارتی ہائی کمشنر کی یہ ساتویں بار دفتر خارجہ طلبی ہے

یہ بھی پڑھیں  جمہوریت کے کھڑپینچوں کا تحفہ۔۔۔ چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker