پاکستانتازہ ترین

بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید افراد کے ورثا کیلئے وزیراعظم اور پنجاب حکومت کی امداد

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والوں کے ورثا میں پنجاب حکومت کی جانب سے پانچ ،پانچ لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کیے گئے۔ وزیراعظم نوازشریف نے بھی شہدا کے ورثاکیلئے امداد کااعلان کیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی طرف سے بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید آٹھ افراد کے ورثا میں پانچ،پانچ لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔ وزیر دفاع نے شہدا کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ  سے اظہار تعزیت کی اور پنجاب حکومت کی جانب سے امدادی چیک پیش کیے۔ دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے بھی شہداءکے اہلخانہ کیلئے پانچ ، پانچ لاکھ روپے امداد کااعلان کیا گیا ہے جبکہ زخمیوں
کو ایک ،ایک لاکھ امداد دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  کسان بورڈ آف پاکستان کا’’کسان بچاؤ۔۔۔ملک بچاؤ‘‘ تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker