پاکستانتازہ ترین

بھارت اپنی فوج کوجنگ سیزفائرکی خلاف ورزی سےروکے،ترجمان

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک ماہ میں پانچویں بار دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں زور و شور سے جاری ہیں، کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ کسی صورت رکنے کا نام نہیں لے رہا، جس میں اب تک سیکڑوں کی تعداد میں پاکستانی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا اور گزشتہ دو ماہ میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر معاہدے کی 70 مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر احتجاج کیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے بھارت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ پندرہ اور سولہ اگست کو کوٹلی سیکٹر میں اپنی فورسز کی جانب سے کی گئی اشتعال انگیزی کی تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی سے متعلق پاکستان کو آگاہ کیا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پندرہ اور سولہ اگست کو بھارتی فائرنگ سے تین معصوم شہری شہید، جب کہ پندرہ شہری شدید زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ یہ پانچویں مرتبہ ہے کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت میں شامل کسی جماعت سے اتحاد نہیں کریں گے،عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker