پاکستانتازہ ترین

پاک بھارت نئی ویزا پالیسی پراتفاق

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) پاکستان اور بھارت نے ویزا پالیسی میں نرمی کرتےہوئے8مختلف کیٹیگریز میں ویزے جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ویزا معاہدے پر اتفاق دفتر خارجہ اسلام آباد میں پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات میں ہوا۔معاہدے پر باقاعدہ دستخط کل ہونے کاامکان ہے۔پہلی کیٹیگری میں سفارتی ویزا شامل ہے، جس کے تحت سفارت کار، قونصل مشن کے سربراہ، ارکان اور اہل خانہ کو ویزے جاری کیے جائیں گے۔دوسری کیٹیگری میں غیر سفارتی اسٹاف، بیوی بچے اور ذاتی ملازمین شامل ہیں، تیسری کیٹیگری کے تحت دونوں ممالک نے کسی تیسرے ملک جانے والے مسافروں کو 36گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزا بھی جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔چوتھی کیٹیگری میں سیاحتی ویزے پانچ مقامات اور چھ ماہ کے لیے جاری کیے جائیں گےجب کہ دیگر چار کیٹیگری میں میڈیا، سول سوسائٹی، تاجر اور عوام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کے مطالبات پرمیاں صاحب رضامند ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker