پاکستانکھیل

دبئی ٹیسٹ :99 رنز پر پاکستان کی پوری ٹیم آؤٹ

دبئی میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا ہے پوری ٹیم محض 99 رنز پر آؤٹ ہوگی۔جمعہ کو پاکستان نے دبئی میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کے افتتاحی بلے باز توفیق عمر بغیر کوئی رن بنائے جمیز اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ دوسرا نقصان اسے اظہر علی کی صورت میں اٹھانا پڑا جو محض ایک رن پر پویلین لوٹ گئے۔ یونس خان آٹھ رنز بنا سکے انھیں براڈ کی گیند پر پرائر نے کیچ آؤٹ کیا اور محمد حفیظ 13 رنز بنا براڈ کی گیند پر جبکہ کپتان مصباح الحق ایک رن بنا کر اینڈریسن کی گیند پرایل بی ڈبلیو آؤٹ  ہوئے۔ چھٹے ہونے والے کھلاڑی عدنان اکمل چھ رنز بنا سکے۔ عبدالرحمن ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سعید اجمل 12 اور اسد شفیق 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی اس سیریز میں اسے پہلے ہی دو، صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور تیسرا میچ جیت کر وہ کلین سویپ کرسکتی ہے جو کہ اب تک دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں کسی نے نہیں کی ہے۔سیریز سے قبل ماہرین کرکٹ یہ پیش گوئی کر چکے تھے کہ یہ اسپنرز کی جنگ ہوگی اور پاکستانی اسپنرز نے یہ ثابت بھی کردیا۔ سعید اجمل 17 وکٹوں کے ساتھ اب تک کے کامیاب باؤلر ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر 12 وکٹوں کے ساتھ عبدالرحمن کھڑے ہیں۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اس سیریز میں جو ٹیم اچھی بیٹنگ کرے گی جیت اسی کی ہوگی اور دلچسپ امر یہ ہے کہ اب تک ہونے والے دونوں ٹیسٹ میچوں میں کوئی بھی بلے باز سینچری اسکور نہیں کرسکا ہے۔جمعہ کو ہونے والے میچ میں پاکستانی ٹیم میں باؤلر جنید خان کی جگہ اعزاز چیمہ کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker