پاکستان

پاکستان ایران گیس پائپ لائن کی تکمیل کیلئے روس سے مالی معاونت کا معاہدہ متوقع

اسلام آباد ﴿بیورو رپورٹ﴾ پاکستان چینی بینک کی طرف سے پاکستان ایران گیس پائپ لائن کیلئے مالی معاون سے دستبرداری کے بعد منصوبے کی تکمیل کیلئے روس سے مالی تعاون طلب کرے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے ایک بینک نے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کیلئے 1.5 ارب ڈالر مالی معاونت کی حامی تھی جس سے امریکی دباؤ کے تحت چینی بینک دستبردار ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں روس کے ساتھ مذاکرات سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ قبل ازیں ماہ فروری میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے دورئہ ماسکو کے دوران روس نے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کیلئے مالی معاونت کی پیشکش کی تھی۔ سیکرٹری پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ اگرچہ روس کے ساتھ معاہدہ کرنے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا تاہم پاکستانی وفد روس کے ساتھ مذاکرات کیلئے جلد روس کا دورہ کرے گا۔ سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین کے آئی سی بی سی بینک کو خط لکھا ہے کہ وہ منصوبے پر اپنی مالی مشاورت سے متعلق پوزیشن واضح کرے۔ منصوبہ کی تکمیل کیلئے ایران نے 250 ملین ڈالر کی پیشکش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ایم کیوایم سے جو ٹکرائے گا وہ پاش پاش ہوجائے گا، الطاف حسین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker