پاکستانتازہ ترین

صدر گیارہ مارچ کو پاک ایران گیس پائپ لائن کا افتتاح کریں گے

zardariدفترخارجہ (مانیٹرینگ سیل)نے کہا ہے صدر زرداری گیارہ مارچ کوایران میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ پاکستان نے دریاؤں پر ڈیم سے متعلق بھارتی حکومت کا موقف رد کردیا۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے صدر زرداری گیارہ مارچ کوایران میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر کئی ملکوں کے سربراہ بھی شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا میں آنے والے بھارتی حکومت کے موقف کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ڈیم بنانے کے لیے بھارتی حکومت کی اجازت نہیں چاہیے۔ ممبئی حملوں پر بھارت کی جانب سے ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔ دفتر خارجہ نے کہا پاکستان دہشتگردی کی ہر صورت کی مذمت کرتا ہے۔ دہشتگر د پاکستان اور بھارت کے مشترکہ دشمن ہیں۔ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نو مارچ کو بھارت میں اجمیر شریف کے مزار پر حاضری کے لیے بھارت کا ایک روزہ دورہ کرینگے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button