شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / مذہبی قوتوں کا کردار ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مذہبی قوتوں کا کردار ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمان

پشاور(پاک نیوز) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی قوتوں کا کردار ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔خیبر، جمرود میں جے یو آئی (ف) کے زیراہتمام ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبر کی سرزمین پر عوام کا اتنا بڑا سیلاب پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ ناموس رسالت، اسلام پسند اور محب وطن پاکستان والوں کو ملین مارچ مبارک ہو۔ آج بہت بڑی تعداد میں لوگ اسلام اور ملکی سیاسی استحکام کیلئے نکل آئے۔ ملک کےخلاف یہی لوگ ناپاک سازشیں ناکام بنادیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا واضح پیغام ہے کہ ملک بچانا ہے۔ گزشتہ الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ہے۔ مذہبی قوتوں کا کردار ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں، لیکن کوئی بھی مذہبی جماعتوں کا سیاسی کردارختم نہیں کرسکتا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پتا نہیں کہ کس مصلحت کے تحت تمام سیاسی جماعتیں خاموش ہیں، ایک ایسے وقت میں جہاں ملک افراتفری کا شکار ہے۔ جمعیت علمائے اسلام مظلوم قوم کے ساتھ ہیں۔ اس جبر اور ظلم کے ماحول میں جے یو آئی اور ایم ایم اے کی تمام جماعتیں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملین مارچ پرامن اور منظم ہوں گے۔ اگر آپ ہم سے اسلامی سرزمین پر یہودی ایجنٹ تسلیم کروانا چاہتے ہیں تو ایسا کبھی نہیں ہوسکتا۔ کرپشن کے نام پر قوم کو دھوکہ دیا گیا۔ یہ ایک جھوٹا نعرہ تھا۔ موجودہ حکمرانوں نے اسلامی نظریے پر حملہ کیا۔ ختم نبوت پر حملہ کیا گیا۔ یہودی ریاست کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی۔ کوئی بھی پاکستان میں قادنیت کو فروغ نہیں دے سکتا۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواہ میں اس وقت کوئی حکومت نہیں۔ بی آر ٹی منصوبہ صوبے کی تاریخ کا بدترین منصوبہ ہے
یہ بھی پڑھیں  حکومت سندھ نے کسانوں کے لئے جتنا کام کیا ہے پنجاب حکومت نے اس کا 10فیصد بھی نہیں کیا:خورشید شاہ