تازہ ترینملک ساجد اعوان

اعزاز

malik sajid awan5جنوری2013ء کی خوبصورت صبح تھی مجھے اوکاڑہ جاناتھا کیونکہ چیف ایڈ یٹر وسیم نذراورایڈ یٹرعقیل خان کی پاک نیوز لائیوکی پہلی سالگرہ تھی میں خوش بھی بہت تھا کیونکہ وہاں پر ایک توکئی لوگوں سے ملاقات ہونی تھی اورجناب محترم سپیکر پنجاب اسمبلی رانامحمداقبال صاحب مہمان خصوصی تھے میں تقریباً ساڑھے آٹھ بجے گھرسے نکلاباہر سہاناموسم ٹھنڈاپنی مستی پرتھی اورہلکی ہلکی دھند کابھی اپنا ہی مزہ تھا میں نے جاناتو اپنی گاڑی پر تھا لیکن بدقسمتی سے سی این جی نہ ملنے کی وجہ سے بس سے جانا ضروری سمجھا میں جی ٹی ایس سٹاپ پر پہنچا تو وہاں پر پہلے سے ہی اوکاڑہ اے سی بس لگی ہوئی تھی جن دوست احباب سے تقریب میں شرکت کیلئے آناتھا ان سے رابطہ کیا اور اپنا ٹکٹ لے کر میں ڈرائیورکے پیچھے والی سیٹ پر بیٹھ گیا اوکاڑہ میں پہلی دفعہ جارہاتھا یہ بھی ایک نئے شہر کو دیکھنے کا تجربہ تھا میں نے گاڑی کے عملے سے پتہ کیا کہ کتنا ٹائم لگ جائے گا تو معلوم ہوا کہ دوسے تین گھنٹے لگ جائیں گے گاڑی فیصل آباد سے اوکاڑہ کیلئے روانہ ہوئی سردی بھی کافی تھی باہر کے نظاروں کا اپنا ہی مزہ تھا راستے میں کافی سٹاپ آئے جو میں نے سنے تو ہوئے تھے لیکن دیکھنے کا پہلا تجربہ تھا عقیل خان سے فون پر رابطہ ہوااورکافی دوست احباب سے بھی رابطہ ہوا آخرکار میں اوکاڑہ پہنچ گیا تقریب جس جگہ ہونی تھی وہ گرلزماڈل سکول تھا جو کہ تحصیل روڈپرواقع تھا میں کچہری اوکاڑہ بس سے اترگیااوررکشہ لے کر اس سکول پہنچ گیا جہاں پر پاک نیوزلائیوکی سالگرہ کی تقریب منعقد ہورہی تھی میں نے عقیل خان سے رابطہ کیا تو وہ اورانکے بھائی گاڑی لے کر میرے پاس آئے اور ہم اوکاڑہ پریس کلب چلے گئے وہاں پر پہلے سے ہی کچھ لوگ موجودتھے جن سے ملاقات ہوئی سردی ہونے کے باوجود سردی لگ نہیں رہی تھی کیونکہ تمام صحافی برادری کے لوگ وہاں پریس کلب میں موجودتھے جن سے ملاقات کے بعد سردی محسوس نہیں ہورہی تھی ابھی میں چندمنٹ بیٹھا ہی تھا کہ وسیم نذر وہاں پر آگئے جوکہ پاک نیوزلائیو کے چیف ایڈیٹر ہیں انکے ساتھ ایک ہمارابڑاہی پیارادوست تھا فیصل علوی جس کو دیکھ کر میں حیران رہ گیا حالانکہ اس نے مجھے فون پر کہاتھا کہ میں نہیں آسکتا شایدوہ ہمیں حیران کرنا چاہتاتھا جس میں وہ کامیاب ہوگیاپھرہم لوگ وہاں سے گرلز ماڈل سکول چلے گئے جہاں پر حال کو بڑے ہی شوق وذوق سے سجایاگیا تھا وہاں پر کافی لوگ پہلے سے ہی موجودتھے کافی لوگوں سے وہاں پر بھی ملاقات ہوئی اب ہم سب رانا محمداقبال سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتظارکرنے لگے انہوں نے دوبجے کا ٹائم دیا ہواتھاآخرکارانتظار کرنے کے بعد 3بجے سپیکرپنجاب اسمبلی تشریف لے آئے جن سے مل کر بہت خوشی ہوئی حال میں بیٹھے کی کافی جگہ تھی تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اسکے بعد ایڈیٹرعقیل خان نے خطاب کیا پھر وسیم نذر چیف ایڈیٹرنے خطاب کیا پھر تین چار خطاب اور کئے گئے او رپھر مہمان خصوصی رانامحمداقبال سپیکرپنجاب اسمبلی نے خطاب کیا انہوں نے تمام صحافی برادری کو داددی کہ صحافی اپنی جان پر کھیل کر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اورانہوں نے کہاکہ پاک نیو زلائیو کیلئے ہم سب مل کر دعا بھی کرتے ہیں کہ عقیل خان اور وسیم نذر اس سلسلے کو مزید بہتر کریں اور عوام کے مسائل انشاء اللہ حل ہوں گے آخرمیں پاک نیوز لائیو کی ٹیم کے لئے شیلڈز کا بندوبست کیا گیاتھا اعلیٰ کارکردگی اداکرنے والوں کو سپیکر پنجاب اسمبلی کے ہاتھ سے شیلڈ دی گئیں اس طرح تقریب اختتام پذیر ہوئی تقریب کے بعد تمام دوست احباب کو ایک ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیاگیا آخر کار شام پڑگئی اور دھند بھی ساتھ ساتھ تھی ہم لوگ کھاناکھانے کے بعد اپنے اپنے گھروں کو واپس چل دیئے اور ایک بار پھر میں 3گھنٹے سفرکے بعد رات کو 9بجے اپنے گھر پہنچ گیا اوریہ پاک نیوز لائیو کی سالگرہ جس کے ایڈیٹر عقیل خان اورچیف ایڈیٹر وسیم نذر صاحب ہیں ہمیشہ یاد رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں  وزراء سکینڈل +خطرے کا آلارم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker