پاکستانتازہ ترین

پاک نیوزلائیوکاپہلا سال کامیابی سے مکمل‘ بہترین کاوش ہے‘ سپیکرپنجاب اسمبلی کاخطاب

14اوکاڑہ (سٹاف رپورٹر) پاک نیوز لائیو کی پہلی سالگرہ اور تقریب تقسیم انعامات گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اوکاڑہ میں منعقد کی گئی‘ تقریب میں ملک بھر سے صحافی اور کالم نگار حضرات نے بھرپور شرکت کی اور پاک نیوز لائیو کے پہلے کامیاب سال کے موقع پر چیف ایڈیٹر وسیم نذر اور ایڈیٹر عقیل خان کو مبارکباد دی‘ تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال خاں نے تقریب میں شرکت کرکے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے‘ اس موقع پر چیف ایڈیٹر وسیم نذر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک نیوز لائیو کی کامیابی کا سہرا پوری ٹیم کے سر جاتا ہے‘ ہم نے پاک نیوز لائیو کی وساطت سے عوام تک خبروں کی فوراًرسائی کو یقینی بنانے کیلئے دن رات محنت کی ہے‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیٹرعقیل خان نے کہا کہ پاک نیوز لائیو کو پاکستان کا سب سے بڑا آن لائن نیوز نیٹ ورک ہونے کا اعزاز حاصل ہے‘ پروگرام میں کالمسٹ کونسل آف پاکستان (CCP) کے صدر ایم اے تبسم‘ جنرل سیکرٹری فیصل اظفر علوی‘ نائب صدر امتیاز علی شاکر‘ سیکرٹری اطلاعات پنجاب ملک ساجد اعوان‘ فنانس سیکرٹری ساحر قریشی نے بھی خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا‘ چیف ایڈیٹر وسیم نذر نے کہا کہ اس باوقار تقریب کی کامیابی کا سہرا ہمارے چیف رپورٹر پنجاب شہبازساجد کی انتھک کاوشوں کا ثمر ہے‘ تقریب کے آخر میں سال 2011-2012 کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے والے نمائندگان کو ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں ڈسکہ سے نامہ نگار سعید پاشا،پھولنگر سے نامہ نگار زین العابدین، بہاولپور سے بیورو چیف فیصل محمود، وہاڑی سے بیورو چیف منیب اسلم، پشین سے بیورو چیف ملک سعد اللہ ترین، بہاولنگر سے ڈسٹرکٹ رپورٹر اصغر نعمان، ڈھرکی سے ڈسٹرکٹ رپورٹر طارق محمود، بدین سے نامہ نگار منصور خاصخیلی، ڈی جی خان سے بیورو چیف جیند ملک ،سرگودھا سے تحصیل رپورٹر ظہیر عباس،اوکاڑا سے نمائندہ خصوصی مظہر رشید، ڈسٹرکٹ رپورٹر حافظ مسعود احمد اور چیف رپورٹر پنچاب شہباز ساجد شامل ہیں۔ اور پاک نیوز لائیو کی پہلی سالگرہ کا کیک مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال خان نے کاٹا‘ تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے پاک نیوز لائیو کی کامیابی پر چیف ایڈیٹر وسیم نذر اور ایڈیٹر عقیل خان اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی‘ انہوں نے کہا کہ افرا تفری کے اس دور میں میڈیا اطلاعات کی رسائی کے فرض کو احسن طریقے سے پورا کر رہا ہے جس میں پاک نیوز لائیو کا مقام نمایاں ہے‘

یہ بھی پڑھیں  باکسر عامر خان اور لیمونٹ پیٹرسن کے درمیان ہونے والا مقابلہ منسوخ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker