پاکستانتازہ ترینکھیل

پاکستان جنوبی افریقہ دوسرا ون ڈے جمعہ کو ہوگا

cricketپاکستان (مانیٹرینگ سیل)کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ون ڈے کھیلنے کے لئے سینچورین پہنچ گئی ہے۔ سیریز میں کم بیک کرنے کے لئے کھلاڑیوں کی بھرپور نیٹ پریکٹس جاری ہے۔میچ کھیلنے کے لئے قومی ٹیم سینچورین پہنچ گئی ہے اور آج بھرپور نیٹ پریکٹس کررہی ہے۔ کپتان مصباح الحق سیریز میں واپسی کے لئے پرعزم ہیں۔ جبکہ محمد حفیظ نے کپتان مصباح الحق کے ساتھ جھگڑے کی میڈیا پر آنے والی خبروں کی بھی تردید کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کوئی اختلاف نہیں۔ کھلاڑیوں کی نظریں دوسرے ون ڈے پر مرکوز ہیں۔قومی ٹیم نے سینچورین میں سات میچز کھیلے ہیں اور تین میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان دوہزار نو کی چیمپئینز ٹرافی کے بعد اس میدان میں ون ڈے میچ کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button