پاکستانتازہ ترینکھیل

پاکستان اورجنوبی افریقہ دوسرا ٹی20میچ آج ہو گا

cricketپاکستان اور جنوبی افریقہ(مانیٹرینگ سیل) کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ سیریز اپنے نام کرنے کے لیے دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ڈربن میں بارش نے چوکوں اور چھکوں کو بریک لگادیا تھا۔جس کے بعد اب سینچورین میں سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ یہ پاکستان کا اس گراؤنڈ پر پہلا ٹی ٹوئنٹی ہوگا۔ جبکہ میزبان ٹیم نے اس گراؤنڈ پر دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں ہی میں جیتے ہیں۔ جنوبی افریقہ نے کامیابی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حاصل کی۔ پروٹیز کا اس گراؤنڈ پر بہترین اسکور دو سو اکتالیس رنز ہے جو اس نے انگلینڈ کے خلاف بنایا تھا۔ اُس میچ میں لوٹس باسمین نے چورانوے رنز کی اننگز کھیلی تھی جو اس میدان میں اس فارمیٹ کی سب سے بڑی اننگز بھی ہے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پہلے میچ کے لئے کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی تھی لیکن بارش نے موقع ہی نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میزبان ٹیم کو ہراکر سیریز اپنے نام کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی کہتے ہیں کہ دوسرا ٹی ٹوینٹی جو جیتے گا وہ سیریز کا حقدار ہوگا۔ اس لیے میچ میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔۔ پاکستان کو زیر کرنے کے لئے متحد ہوکر کھیلنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button