تازہ ترینکھیل

ٹی20ورلڈ کپ : پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 13 رنز سےہرا دیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) ورلڈٹوئنٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو تیرہ رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی کا میابی حاصل کرلی ہے ۔ ورلڈٹوئنٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کوفتح کیلئے ایک سو اٹھہتر رنز کا ہدف تھا۔ جس کے تعقب میں نیوزی لینڈ صرف ایک سو چونسٹھ رنز بنا سکی ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے نکولین نے سب سے زیادہ تینتیس رنز بنائے ۔ سعید اجمل سب سے زیادہ کا میاب بائولر رہے انہوں نے تیس رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں ۔پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ پاکستان کی جانب سے ناصرجمشید نے صرف پینتیس گیندوں میں چھپن رنزبنائے۔انکی اننگز میں چارچھکے دو چوکے شامل تھے۔ پالی کیلے میں پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ستتر رنز اسکور کئے۔عمران نذیر اور محمدحفیظ نے ٹیم کوسینتالیس رنز کا آغاز فراہم کیا۔ پہلی وکٹ ٹم سائوتھی نے عمران نذیرکو اپنی ہی گیند پر کیچ کرکے لی۔عمران نے پچیس رنز بنائے۔ محمد حفیظ اور ناصر جمشید نے دوسری وکٹ کی شراکت میں چھہتر رنز کااضافہ کیا۔حفیظ تینتالیس رنز بناکر بولڈکردیا۔ ناصر جمشیدکو نیتھن مک کلم نے وٹوری کی گیند پر کیچ کیا۔عمراکمل تئیس اور شاہدآفریدی بارہ رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کے ٹم سائوتھی اور جیکب اورم نے دو،دو وکٹیں لیں۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:چوہدری فواد غنی چیمہ مسلم لیگ ن تحصیل ڈسکہ کے دوبارہ صدرنامزد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker