اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان اور ترکی کے درمیان سات سمجھوتوں پر دستخط ہوگئے ہیں ۔۔ ان کا تعلق قابل تجدید توانائی اور تاریخی ورثے کی حفاظت جیسے شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری سے ہے ۔ ترک وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان سے نیٹو سپلائی کی بحالی پربات ہوئی ہے ۔۔ اور پاکستان سلالہ حملے پر امریکا کی معافی کا منتظر ہے ۔۔ یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کا احساس ہونا چاہیے ۔ برادر ملک ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوان کا پرائم منسٹر ہائوس میں بھی استقبالیہ دیا گیا ۔۔ بعد میں دونوں رہنمائوں کی ون آن ون ملاقات میں دوطرفہ اور علاقائی امور پر مذاکرات ہوئے ۔۔ وفود کی سطح پر مذاکرات میں ان سمجھوتوں کا بھی جائزہ لیا گیا جو دونوں ملکوں کے وزارتی اجلاس میں وضع کئے گئے ۔ بعد میں دونوں رہنمائوں کی موجودگی میں ان سمجھوتوں پر دستخط کیئے گئے جن میں ۔۔ قابل تجدید توانائی کےشعبےمیں تعاون ۔۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ۔۔ پاکستان اورترکی کے تاریخی ورثے کے تحفظ ۔۔ شہری ترقی ۔۔ وزارت مواصلات و ٹرانسپورٹ ۔۔ میٹوٹک اورقائداعظم یونیورسٹی کے درمیان ٹیکنوپولس کے قیام ۔۔ اور سرمایہ کاری کےفروغ اورتحفظ کا سمجھوتہ شامل ے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات عوامی سطح پر مقبولیت کے حامی ہیں ۔ وزیراعظم گیلانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا نیٹو اور ایساف سے تعلقات نظرثانی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں ۔۔ اس موقع پر ترک وزیراعظم رجب اردوان نے کہا کہ پاکستان کو سلالہ حملے پر امریکا کی معافی کا انتظار ہے ۔۔ یہ معاملہ گفت و شنید سے جلد حل ہونا چاہیئے
You must be logged in to post a comment.