تازہ ترینکھیل

انڈر19ورلڈ کپ، پاکستان نے افغانستان کو 109 رنز سے شکست دیدی

کوئنز لینڈ : آئی سی سی انڈرنائنٹین کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے پہلے میچ میں افغانستان کو ایک سو نو رنز سے شکست دے دی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیرانتظام انڈر نائنٹین ورلڈ کپ آسٹریلیا میں شروع ہو گیا۔ پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا گیا، جس میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے اننگز کا آغاز پراعتماد انداز سے کیا اور سمیع اسلم اور بابر اعظم نے پہلی وکٹ کی شراکت میں انچاس رنز بنائے۔ گرین شرٹس کی طرف سے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ پچھتر رنز اسکو کیے اور وہ رن آوٹ ہوئے۔  محمد نواز نے چھیاسٹھ جب کہ عمر وحید تینتالیس رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے پہاڑ جیسے اسکور کے تعاقب افغانستان کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ پاکستان کی جانب سے ضیا  الحق نے چار، ظفر گوہر نے دو اور عمر وحید، محمد نواز،عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ افغانستان کی جانب سے کوئی بھی بلے باز نمایاں اسکور نہ بنا سکا اور پوری ٹیم 144 کے مجموعی اسکور پر واپس پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان دوسرا میچ تیرہ اگست کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button