شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاکستان، آسٹریلیا کل تیسرے ٹی20 میں مدمقابل ہوں گے

پاکستان، آسٹریلیا کل تیسرے ٹی20 میں مدمقابل ہوں گے

پرتھ(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی جمعہ کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں برتری حاصل ہے۔ بابراعظم الیون کو سیریز برابر کرنے کے لیے لازمی فتح درکار ہے۔ پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں متوقع ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ جمعہ کو پرتھ میں کھیلا جا رہا ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان کو بارش نے شکست سے بچا لیا جبکہ دوسرا میچ آسٹریلیا نے سات وکٹوں سے جیت کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔ کینگروز ٹیم مسلسل تیسری ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے لیے پراعتماد ہے۔بابراعظم الیون کو سیریز برابر کرنے کے لیے لازمی کامیابی کی ضرورت ہے۔ جس کے لیے ٹیم انتظامیہ نے سرجوڑ لیے ہیں۔ گرین شرٹس ٹیم میں بلاآخر تین تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ آؤٹ آف فارم اوپنر فخرزمان، غیر ذمہ دار آصف علی اور لائن لینتھ سے عاری محمد عرفان کو ڈراپ کیا جا رہا ہے۔ پاور ہٹر خوشدل شاہ کو پاکستان کی کیپ دی جا رہی ہے۔ امام الحق کی واپسی ہو گی۔ فاسٹ بولر محمد موسٰی ڈیبیو کریں گے یا محمد حسنین کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔ آسٹریلیا روٹیشن پالیسی کے تحت پیٹ کمنز کو آرام کرائے گ

یہ بھی پڑھیں  قصور:"لبیک یارسول اللہ کانفرنس "کی کامیابی پر قائدین کو مبارک باد

What is your opinion on this news?