تازہ ترینکھیل

ورلڈ ٹی 20 : پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 191 رنز کا ہدف دیدیا

ر پور (مانیٹرنگ سیل)ورلڈ ٹی 20 سپر 10 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے احمد شہزاد کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 191 رنز کا ہدف دیا ہے۔ شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میرپور (بنگلہ دیش) میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنا ڈالے۔ کامران اکمل 9 رنز بناکر 43 کے مجموعے پر احمد شہزاد کا ساتھ چھوڑ گئے، کپتان محمد حفیظ بھی 8 رنز بناسکے جبکہ عمر اکمل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، تاہم رائٹ ہینڈر اوپنر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی اور شعیب ملک کے ساتھ مل کر ٹیم کا اسکور 154 رنز تک پہنچایا۔ احمد شہزاد نے 58 گیندوں پر اپنے 100 رنز مکمل کئے، ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری بنانے والے وہ پہلے پاکستانی ہیں، انہوں نے 62 گیندوں پر 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز جڑی جس میں 5 چھکے اور 10 چوکے بھی شامل تھے۔ پاکستان نے 12.4 اوورز میں اپنے 100 رنز مکمل کئے جبکہ احمد شہزاد نے  شعیب ملک اور شاہد آفریدی کے ساتھ مل کر آخری 7.2 اوورز میں 88 رنز جوڑے۔ شعیب ملک 26 اور شاہد آفریدی 9 گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے عبدالرزاق نے 20 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں جبکہ مشرفی مرتضیٰ 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کئے 63 رنز دے کر مہنگے ترین بولر رہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker