تازہ ترینکھیل

ویمنز ایشیا ٹی 20 کپ: بھارت نے فائنل میں پاکستان کو 17رنز سے ہرا دیا

بنکاک (مانیٹرنگ سیل) بھارت نے ایشیا میں کرکٹ کی حکمرانی پر قبضہ جما لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو سترہ رنز سے ہرا دیا۔ میتھالی راج نے تہتر رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر میتھالی راج نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 73 رنز بنائے۔ 4 بھارتی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو پائیں۔ بھارت کی ٹیم مقررہ بیس اوورز  میں صرف 121 رنز ہی بنا پائی۔ ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی۔ اوپنر عائشہ ظفر 15 جبکہ جویریہ خان 22 رنز تک محدود رہیں۔ اسماویہ اقبال صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔ کپتان بسمعہ معروف نے سب سے زیادہ 25 رنز جوڑے۔ گرین شرٹس نے 104 کے مجموعے پر گھٹنے ٹیک دیے۔ ایکٹا بشٹ نے 2 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ میتھالی راج کو شاندار پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!