تازہ ترینکھیل

پاکستان نے انڈیا کو جیت کے لے129 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان اور بھارت کے مابین جاری سپر ایٹ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سواٹھائیس رنز بنائے ہیں ۔ بھارت کو ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لئے ایک سو رنز درکار ہیں ۔ پاکستان کی پوری ٹیم بیسویں اوور میں ایک سو اٹھائیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ کپتان محمد حفیظ کا یہ فیصلہ زیادہ سود من ثابت نہیں ہوا اور پاکستان ایک بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا ۔ پاکستان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں ۔پاکستان کی پہلی وکٹ سترہ رنز پر گری جب عمران نذیر آٹھ رنز بنا کر آئوٹ ہوئے انہیں عرفان پٹھان نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ شاہد آفریدی چودہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،بالاجی کی گیند پر رائنا نے ان کا کیچ لیا۔ ناصر جمشید چار رنز بنا کریوراج سنگھ کی گیند پر دھونی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ کامران اکمل بھی یوراج سنگھ کی گیند پر دھونی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔ پاکستانی کپتان محمد حفیظ کو ویرات کوہلی نے بولڈ کردیا۔ انہوں نے اٹھائیس گیندوں پر پندرہ رنز بنائے ۔ شعیب ملک 28رنز بنا کر اشون کی گیند پر آئوٹ ہوگئے ،ان کا کیچ شرما نے لیا۔ عمر اکمل نے اکیس رنزبنائے انہیں بھی اشون نے آئوٹ کیا ۔ عمر اکمل ایک اونچا شاٹ کھیلنے کی پاداش میں رائنا کے ہوتھوں آئوٹ ہو گئے۔ یاسر عرفات آٹھ رنز بنا کر رن آئوٹ ہو گئے۔بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ کامیاب بائولر روی چندران اشون رہے انہوں نے چار اوور میں سولہ رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ یوراج سنگھ نے بھی دو وکٹیں لیں، عرفان پٹھان ، بالا جی اور کوہلی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button