
ہملٹن(مانیٹرنگ سیل) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کی پہلی اننگز میں میزبان ٹیم دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 77 رنز بنا سکی۔ نیوزی لینڈ کے بلے باز روس ٹیلر 29 اور اوپنر جیت روال 35 رنز بناکر کریس پر موجود ہیں۔ فاسٹ بالر محمد عامر اور سہیل خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ تاہم لنچ سے قبل میچ کو بارث کے باعث روک دیا گیا ہے۔