تازہ ترینکھیل

تیسرا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

سنچورین(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے کا ٹاس پاکستان نے جیت لیا، کپتان سرفراز احمد نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے. سنچورین میں کھیلے جانے والے میچ کیلئے دونوں ٹیمیں خوب تیاری کے ساتھ میدان میں‌ اتر رہی ہیں‌، پانچ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ون ڈے سیریز کا تیسرا معرکہ، سنچورین میں میدان سج گیا۔ پانچ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے جس کے بعد شاہین اور پروٹیز آج تیسرے معرکے میں آمنے سامنے ہو رہے ہیں۔ پورٹ الزبتھ کے پہلے مقابلے میں سرفراز الیون نے کامیابی حاصل کی تھی۔ ڈربن میں جنوبی افریقہ نے حساب بے باک کر دیا تھا۔پاکستان ون ڈے کی بہترین ٹیم ہے، فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو کم بیک کرنے کا یقین ہے، آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ محمد عامر کھیل رہے ہیں۔جس کے بعد سنچورین کی بیٹنگ پچ پر ہائی سکورننگ میچ ہونے کی توقع ہے۔ دوسری جانب ڈیل سٹین اور کوئنٹن ڈی کاک کی سکواڈ میں واپسی نے پروٹیزکو مزید مضبوط بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:واپڈا کا شہریوں کو عید کا تحفہ، ہزاروں روپے کے بوگس بل بھیج دیئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker