تازہ ترینکھیل

سنچورین: پاکستانی ٹیم فالوآن کاشکار

pakسنچورین: جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں پاکستانی ٹیم فالوآن کا شکار ہوگئی ، مہمان ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،میزبان ٹیم کے ڈبیو کرنے والے بولر ایبٹ نے مہمان ٹیم کے بلے بازوں کی وکٹوں کے پرخچے اڑا دیے، ایبٹ نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقا کے شہر سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں جاری میچ میں پروٹیز بولرز کی تباہ کن بولنگ کے سامنے پاکستانی بلے باز ایک بار پھر بے بس دکھائی دیے اور محض 156رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی، یونس خان نے سب سے زیادہ 33رنز بنائے ، اوپنر اس بار بھی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے ، عمران فرحت 30 اور حفیظ 18 رنز بنا کر چلتے بنے۔ پاکستانی مڈل آڈر نے بھی دھوکا دیا اور کوئی بیٹسمین نصف سنچری تک نہ بنا سکا،کپتان مصباح الحق 10، اسد شفیق6، اظہر علی6اور سرفراز احمد 17رنز بنا کر پولین لوٹے۔ ٹیل اینڈر بھی حسب روایت رنز بنانے میں ناکام رہا، احسان عادل نے صرف 9 رنز بنائے ، باقی کھلاڑی سعید اجمل، محمد عرفان اور راحت علی بغیر کھاتا کھولے ہی واپس آئے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے بولر ایبٹ نے تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کا شکار کیا، فلینڈر نے 2 اور اسٹین نے 1وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل جنوبی افریقا اپنی پہلی اننگ مین 409رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button