تازہ ترینکھیل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

pak vs sri lankaلاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )نے سری لنکا کیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ، محمد حفیظ کپتان برقرار ، شعیب ملک ، عبدالرحمان ، ناصر جمشید کوڈراپ کردیا گیا ، ٹیم 5دسمبر کو یو اے ای روانہ ہوگی ، 8دسمبر کو افغانستان کے خلاف ٹی 20میچ سے ٹور کا آغاز کرے گی ، سری لنکا کیخلاف سیریز کے 2ٹی 20میچ 11اور 13دسمبر کو کھیلے جائینگے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے جن کھلاڑیوں کو ٹی 20کیلئے منتخب کیا گیا ہے ان میں احمد شہزاد ، صہیب مقصود، بلاول بھٹی ، انور علی ، محمد حفیظ ( کپتان) ، عمر اکمل ( وکٹ کیپر )، شاہد آفریدی ، سعید اجمل جنید خان ، ذوالفقار بابر ، حارث سہیل ، عمر امین اور سہیل تنویر شامل ہیں جبکہ شعیب ملک ، عبدالرحمان اور ناصر جمشید کو ٹی 20سے ڈراپ کردیا گیا ہے ۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق ٹیم 5دسمبر کو یو اے ای کیلئے روانہ ہوگی جہاں وہ آٹھ دسمبر کو افغانستان کے خلاف ایک ٹی 20میچ کھیل کر ٹور کا آغاز کرے گی سعید اجمل نجی مصروفیات کے باعث افغانستان کیخلاف میچ میں حصہ نہیں لے سکے گا جبکہ سری لنکا کیخلاف باقاعدہ سیریز کا آغاز 11دسمبر سے پہلے ٹی 20میچ سے ہوگا جبکہ دوسرا ٹی 20میچ 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button